Nazam میں جاگوں ساری رین

Discussion in 'ساحر لدھیانوی' started by SHAAN, Mar 12, 2018.

  1. SHAAN ηεωвιε ηεωвιε

    Messages:
    23
    Likes Received:
    9
    Trophy Points:
    3
    [​IMG]

    میں جاگوں ساری رین
    .
    میں جاگوں ساری رین سجن تم سو جاؤ
    گیتوں میں چھپا لوں بین، سجن تم سو جاؤ
    .
    شام ڈھلے سے بھور بھئے تک، جاگ کے جب کٹتی ہیں گھڑیاں
    مدھر ملن کی اوس میں بس کر، کھلتی ہیں جب جیون کی کلیاں
    آج نہیں وہ رین سجن تم سو جاؤ
    .
    پھیکی پڑ گئی چاند کی جیوتی، دھندلے پڑ گئے دیپ گگن کے
    سو گئیں سندر سیج کی کلیاں، سو گئے کھلتے بھاگ دلہن
    کھل کر رو لیں نین سجن تم سو جاؤ
    .
    جاگ کے تن کی اگنی سو گئی، بڑھ کے تھم گئی من کی ہلچل
    اپنا گھونگھٹ آپ الٹ کر، کھول دی میں نے پاؤں کی پایل
    اب ہے چین ہی چین، سجن تم سو جاؤ
     

Share This Page