محبت

Discussion in 'Urdu Adab' started by Areeba, Jul 24, 2018.

  1. Areeba TraveleR of the NighT Fk Member

    Messages:
    2,241
    Likes Received:
    143
    Trophy Points:
    48
    "محبت" ہو جانے میں ارادے کا عمل دخل نہیں ہوتا _محبت تو ایک کشف ہے ، ایک ایسا الہام جو دلوں پر نازل ہوتا ہے- اس کےاظہار کے لئے نہ تو شعر درکار ہوتے ہیں نہ نغمے یہ تو ایسی خوشبو ہے جو ہوا کے دوش پر سفر کرتی ہوئی ، برف کی دبیز چادر کو چیرتی ہوئی اپنی منزل پر پہنچ کر ہولے ہولے دستک دیتی رہتی ہے دروازے کھلتے جاتے ہیں اور یہ غیر محسوس طریقے سے اندر داخل ہو جاتی ہے اور اپنی روشنی سے اجا لے پھیلانے لگتی ہے - روح سے سمبندھ باندھ لیتی ہے تو دو روحیں یک جا ہو جاتی ہیں پھر نہ عمروں کا فاصلہ رہ جاتا ہے نہ ہی ذات پات اور شکل و صورت کی اہمیت- یہ بے لوث محبت ہی تو اس بدشکل دنیا کی واحد خوبصورتی ہے ورنہ تو جنت سے نکالا گیا انسان ایک پل بھی جی نہ سکتا.
     

Share This Page