Ghazal بس کسی وقت برا لگتا ہے تنہا ہونا

Discussion in 'اردو شاعری' started by SHAAN, Mar 19, 2018.

  1. SHAAN ηεωвιε ηεωвιε

    Messages:
    23
    Likes Received:
    9
    Trophy Points:
    3
    [​IMG]

    بس کسی وقت برا لگتا ہے تنہا ہونا

    خیر اوروں نے بھی چاہا تو ہے تجھ سا ہونا
    یہ الگ بات کہ ممکن نہیں ایسا ہونا

    دیکھتا اور نہ ٹھہرتا تو کوئی بات بھی تھی
    جس نے دیکھا ہی نہیں اس سے خفا کیا ہونا

    تجھ سے دوری میں بھی خوش رہتا ہوں پہلے کی طرح
    بس کسی وقت برا لگتا ہے تنہا ہونا

    یوں میری یاد میں محفوظ ہیں تیرے خد و خال
    جس طرح دل میں کسی شے کی تمنا ہونا

    زندگی معرکۂ روح و بدن ہے مشتاقؔ
    عشق کے ساتھ ضروری ہے معشوق کا ہونا
     
    GREAT IQBAL likes this.
  2. GREAT IQBAL ηεωвιε ηεωвιε

    Messages:
    43
    Likes Received:
    6
    Trophy Points:
    8
    واااااہ لاجــــــــــــــــــــــواب
     

Share This Page